Custom Google Translate Widget

اعلان داخلہ

اعلان داخلہ
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
اعلان داخلہ برائے سال 1446ھ / 2025ء
مدرسہ دارالعلوم آگرہ محلہ پیلانی آگر
الحمدللہ ثم الحمدللہ! ربِ کریم کے فضل و کرم سے دارالعلوم آگرہ میں نئے تعلیمی سال 1446ھ/2025ء کے لیے داخلوں کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے۔
جامعہ ہذا میں داخلہ دس شوال المکرم سے 30 شوال المکرم تک ہو تاہے
مندرجہ ذیل شعبہ جات میں داخلے جاری ہے ۔
شعبہ ناظرہ قرآن کریم
شعبہ حفظ قرآن کریم
شعبہ تجوید و قراءت
شعبہ عالمیت از ابتداء تا دورہ حدیث شریف و تکمیل افتاء
جامعہ کی خصوصیات:
مستند علماء کرام و تجربہ کار اساتذہ کی زیر نگرانی تعلیم قرآن و سنت کی روشنی میں دینی، اخلاقی و روحانی تربیت
طلبہ کے لئے طعام رہائش اور وظیفہ کا انتظام من جانب ادارہ ہوتا ہے۔
موسم کے اعتبار سے سردی میں لحاف وکمبل اور گرمی میں کولر کا انتظام ہو تا ہے۔
سال میں ایک مر تبہ طلبہ کو وطن آمد ورفت کا کرایہ منجانب مدرسہ دیا جا تا ہے ۔
عصری تقاضوں کے اعتبار سے شعبہ ء عالمیت کے طلبہ کو کمپیوٹر سکھانے کے لئے، شعبہ کمپیوٹر اور سلائ سکھانے کے لئے شعبہ ء خیاطی قائم ہے۔